ایچ ای سی سندھ کے تحت کیرئیر کنیکٹ ایونٹ 27 ستمبر کو کراچی میں ہوگا

ایچ ای سی سندھ
ایچ ای سی سندھ

ایچ ای سی سندھ کے تحت 27 ستمبر کو کیریئر کنیکٹ ایونٹ منعقد ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) ایچ ای سی سندھ کے تحت 27 ستمبر کو کراچی میں کیرئیر کنیکٹ ایونٹ منعقد ہوگا جس میں مختلف پرائیوٹ اور سرکاری جامعات کے فضلاء اور یونیورسٹیوں کے آخری سال کے طلباء وطالبات مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور اپنے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کریں گے ۔

پاکستانی طلباء وطالبات کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے

ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کے مطابق اس قسم کے ایونٹ کا طویل عرصے سے انتظار تھا ان کے مطابق اس سے پاکستانی طلباء وطالبات کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

فارغ التحصیل طلباء وطالبات مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملیں گے

ڈاکٹر طارق رفیع کے مطابق یہ ایونٹ فارغ التحصیل طلباء وطالبات اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا ،طلبا و طالبات مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کو اپنی صلاحیتوں سے آگاہ کریں گے اور اپنے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کریں گے ۔

کارپوریٹ ،ایجوکیشن، ہیلتھ سمیت درجنوں سیکٹرز کے 300 نمائندے شریک ہوں گے

ایچ ای سی سندھ کے مطابق ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے 300 نمائندے شرکت کریں گے ، ایونٹ میں کارپوریٹ ،ایجوکیشن، فیشن،میڈیا،فنانس،بینکنگ، ہیلتھ ، فارما سیوٹیکل اور سوشل سیکثر سمیت مختلف کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق المدارس کے تحت حفظ کے مسابقے منعقد ہوں گے

Be the first to comment

Leave a Reply