یوم چترال (Chitral Day)
گزشتہ تین چار سالوں سے چترال کے نوجوان اور فلاحی تنظیمات چترال ڈے کے نام سے پشاور شہر میں ایک جشن کا انتظام کر رہے ہیں۔ جس میں مختلف مروجہ کھیلوں، قراءت، حمدو نعت خوانی اور تقریری مقابلے کرواتے ہیں۔ اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو انعامات دینے کے علاؤہ چترال کے اندر صحت، تعلیم، ادب، موسیقی وغیرہ شعبوں میں اچھی کارکردگی کے حامل خواتین و حضرات کو تعریفی ایوارڈ بھی دیتے ہیں۔
یوم چترال (Chitral Day) Read More »