سندھ کے 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا فیصلہ

school reopen

کراچی (تعلیمی رپورٹر) صوبہ سندھ کے 11 ہزار بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ،یکم اگست سے تمام بند اسکولز میں تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اگست سے تمام بند اسکول کھولیں گے،صوبائی وزیر تعلیم

سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ میں بند 11 ہزار سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ کر چکی ہے، یہ اسکول اساتذہ کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث بند پڑے تھے، یکم اگست سے ان سب کو کھول دیں گے۔ اگست سے پہلے ان تمام اسکولوں میں فرنیچر بھی پہنچا دیا جائے گا۔

صوبے میں 41 ہزار سرکاری پرائمری اسکول ہیں،سردار شاہ

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ صوبے میں 41 ہزار پرائمری اسکول ہیں جن میں سے 5 ہزار فعال نہیں ہیں۔ ایک ایک گاؤں میں 20 ، 20 سکول ہیں جو خزانے پر خواہ مخواہ بوجھ بنے ہوئے ہیں۔

سندھ کے 40 تا 45 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں 40 سے 45 لاکھ کے درمیان بچے اسکول نہیں جاتے ۔ ایسے بچوں کی تعداد 65 لاکھ ہر گز نہیں ہے، جو لوگ صوبہ سندھ کے حوالے سےاس قسم کے اعداد و شمار بتاتے ہیں وہ غلط ہیں۔

صوبے میں 5 ہزار اسکولوں کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 5 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنا ہماری حکومت کا ہدف ہے ، ہم اسکول سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہمارے ہاں صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے،باقی کہیں بھی کوئی سائنس میوزیم نہیں ہے۔ صوبائی حکومت ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل جاری - EduTarbiyah.com
  2. کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے داخلوں کا اعلان کردیا - EduTarbiyah.com

Leave a Reply