کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے داخلوں کا اعلان کردیا

داخلے نویں کلاس کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے

سندھ ایجوکشنل ڈیپارٹمنٹ
سندھ ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے داخلوں کا اعلان کر دیاہے۔ یہ داخلے آن لائن ہوں گے، حیدر آباد،شہید بے نظیر آباد، میر پور خاص،سکھر اور لاڑکانہ میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے

کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے داخلوں کا اعلان کردیا

کراچی (تعلیمی ڈیسک)کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے داخلوں کا اعلان کر دیاہے۔ یہ داخلے آن لائن ہوں گے، حیدر آباد،شہید بے نظیر آباد، میر پور خاص،سکھر اور لاڑکانہ میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

داخلے نویں کلاس کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے

اعلامیے کے مطابق سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج داخلہ پروگرام سیشن 2022-23 کے لئے داخلے نویں کلاس کے نتائج کے مطابق ہوں گے۔ داخلے کے خواہشمند افراد آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

کراچی ڈویژن میں داخلے 7 جولائی سے شروع ہوں گے

ودیگر شہروں کے طلباء وطالبات کے داخلے شروع ہوچکے ہیں جبکہ کراچی ڈویژن میں داخلوں کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی مقرر

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ داخلے بالکل مفت ہیں ان کی کوئی فیس نہیں ہے۔داخلے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2022 مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواہش مند امیدوار درج کردہ لنک پر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

نویں کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں میں داخلے کی اجازت سے طلباء خوش

واضح رہے صوبائی وزارت تعلیم نے نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں جماعت میں داخلے کی منظوری دی ہے۔ جس کا مقصد طلباء کا وقت ضائع ہونے سے بچانا ہے، صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو طلباء نے بے حد سراہا ہے، تاہم یہ داخلے مشروط ہوں گے، میٹرک پاس کرنے کی صورت میں داخلہ بر قرار رہے گا بصورت دیگر منسوخ ہوگا۔

سندھ کے 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا فیصلہ

1 Trackback / Pingback

  1. ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے - EduTarbiyah.com

Leave a Reply