ڈینگی ایک اور جان نگل گیا ،309 نئے کیسز رپورٹ

ڈینگی ایک اور جان نگل گیا ، مزید 309 کیسز رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں ڈینگی سے ایک اور مریض دم توڑ گیا 24 گھنٹے میں مزید 309 افراد متاثر ، جاں بحق شخص کا تعلق حیدر آباد سے ہے ۔

چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 218 نئے کیسز سامنے آئے

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں سندھ میں 309 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ہیں۔ 218 کیسز کراچی کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔

حیدر آباد میں 62,میرپور خاص میں 13 کیسز

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 62 کیسز حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے، میرپورخاص میں 13, شہید بنظیرآباد میں اور ضلع سانگھڑ میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر اور جامشورو میں ایک ایک ،ٹنڈوالہ یار اور دادو میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ستمبر میں مجموعی طور پر 4 ہزار افراد متاثر ہوئے ، وزیر صحت سندھ

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 4 ہزار مجموعی طور پر 6028 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

گھروں اور بعض اسپتالوں کے متاثرین رپورٹ نہیں ہورہے ،ڈاکٹر عذرا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی اصل تعداد زیادہ ہے کیونکہ گھروں میں فوت ہونے والے رپورٹ نہیں ہورہے جبکہ بہت سے اسپتال بھی متاثرین اور جاں بحق ہونے والوں کے درست اعداد و شمار مہیا نہیں کر رہے ۔

شہر قائد میں مجموعی اموات کی تعداد 30 ہوگئی

واضح رہے حالیہ لہر میں کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہو چکی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply