ڈاکٹر عامر لیاقت سپرد خاک، نماز جنازہ بیٹے نے پڑھائی

Dr. Amir liyaqat Husain buried

ڈاکٹر عامر لیاقت سپرد خاک، نماز جنازہ بیٹے نے پڑھائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز اچانک انتقال کر جانے والے معروف ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کلفٹن میں ادا کردی گئی نماز جنازہ مرحوم کے بیٹے احمد عامر نے پڑھائی جنازے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، سماجی رہنما رمضان چھیپا، ایم این اےخرم شیر زمان، براڈ کاسٹر ساحر لودھی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے چاہنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا جہاں ان کے مرحوم والدین بھی مدفون ہیں
اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر اور بیٹی دعا عامر نے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی

Be the first to comment

Leave a Reply