سرکاری کالجوں میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف

سرکاری کالجوں میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف
سرکاری کالجوں میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف

سرکاری کالجوں میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ کے وزیر وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سرکاری کالجوں میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ گورنمنٹ کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی میرٹ پر ہو اور شفافيت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

نئے طریقہ کار سے تقرری کے عمل میں شفافیت آئے گی ، صوبائی وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ ای ٹرانسفر سسٹم کا یہ فائدہ ہوگا کہ جس گورنمنٹ کالج میں پرنسپل کی سیٹ خالی ہوگی، وہاں پر نسپل کے تقرر کے لئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ان کے مطابق اس طریقہ کار سے تقرری کے عمل میں شفافیت آئے گی ۔

پندرہ ستمبر کو پورٹل 19 اور 20 گریڈ والوں کے لئے کھول دیا جائے گا

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق درخواستیں موصول ہونے کے بعد بذریعہ انٹرویو موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور کسی تاخیر کے بغیر پرنسپل کی پوسٹ پر تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پورٹل 15 ستمبر 2022 کو تمام گریڈ 19 اور 20 والوں کے لیے کھول دیا جائے گا وہ اپنے اکاؤنٹ سے آن لائن پرنسپل کی پوسٹ کے لیے اپلائی کرسکیں گے ۔

نجی جامعات کی فیسوں کی نگرانی کے لئے قانون سازی جاری

Be the first to comment

Leave a Reply