بلوچستان کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند رہیں گے

بلوچستان کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند رہیں گے
بلوچستان کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند رہیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند رہیں گے ، صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ بارشوں کی وجہ سے طلباء اور والدین کو درپیش خطرات کی وجہ سے کیا گیا ۔

کل سے 27 اگست تک تعطیل رہے گی ، صوبائی حکومت

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کل 23 اگست سے 27 اگست تک تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ، تعطیل کا اطلاق اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

بارشوں سے پیدا ہونے والے حفاظتی خطرات کے پیش نظر فیصلہ

حکومتی اعلامیے کے مطابق صوبے میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو حفاظت کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہ ہو ۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق بلوچستان کے اکثر تعلیمی ادارے سیلاب متاثرین کے لئے کھول دئے گئے ہیں

بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں گرمی کی تعطیلات میں توسیع

معیاری تربیتی و تعلیمی ادارہ

یہاں پر کلک کریں

Be the first to comment

Leave a Reply