پاکستان میں عیدالاضحی 10 جولائی کو ہوگی

eid

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار منائی جائے گی۔یہ اعلان رویت ہلال کمیٹی آف پاکستان نے بدھ کے روز اپنے منعقدہ اجلاس کے بعد کیا،جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

کراچی میں چئرمین رویت ہلال کمیٹی کی صدارت میں اجلاس

تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 جون کو کراچی میں منعقد ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات،سپارکو ویگر اداروں کے نمائندوں کی شرکت

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اور مقامی اراکین نے شرکت کی۔جبکہ محکمہ موسمیات ، سپارکو، وزارت مذہبی امور اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

بدھ کو چاند کی رویت کی کوئی شہادت نہیں ملی،مولانا عبدالخبیر آزاد

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،اس لئے پاکستان میں یکم ذوالحجہ جمعے کو ہوگی اور 10 ذوالحجہ اتوار 10 جولائی کو ہوگی ،اس لئے پاکستان میں عید الاضحی اتوار کو منائی جائے گی۔

قربانی کا فریضہ بھی 10 تا 12 جولائی ادا کیا جائے گا

دس جولائی کو پاکستان کے مسلمان قربانی کا فریضہ بھی ادا کریں گے قربانی کی ادائیگی 12 ذوالحجہ کی مغرب تک ہوسکتی ہے۔اتفاق سے اس سال قمری اور شمسی تاریخ ایک جیسی ہے اس لئے قربانی کا آخری دن شمسی حساب سے 12 جولائی ہے۔بعض اہل علم عید کے چوتھے روز بھی قربانی کے جواز کے قائل ہیں مسلمانوں کا ایک مکتب فکر اس قول پر عمل کرتا ہے۔
۔

ماہرین فلکیات پہلے ہی اتوار کو عید کی پیشن گوئی کر چکے تھے

خیال رہے ماہر فلکیات نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس سال پاکستان میں عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔ انہوں نے 29 جون کو مغرب کے بعد چاند کو ناقابل رویت قرار دیا تھا۔

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. گھی اور تیل کے کنستروں کی قیمتوں میں کمی آنے لگی - EduTarbiyah.com
  2. ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر،مسافر سخت پریشان - EduTarbiyah.com

Leave a Reply