عید کی چھٹیاں 3 یا5؟کابینہ ڈویژن اور پی ایم آفس میں اختلاف

Eidul azha

کراچی (نیوز ڈیسک) کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید کے موقع پر تین دن چھٹی کی تجویز، سمری وزیراعظم اعظم آفس کو ارسال، حتمی فیصلہ وزیراعظم آفس کرے گا۔

کابینہ ڈویژن کی 3 دن چھٹی کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع سرکاری تعطیلات کے حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں، کابینہ ڈویژن نے صرف تین دن کی چھٹیوں کی تجویز دے دی ہے،اس حوالے سے سمری بھی وزیراعظم آفس کو بھیج دی گئی ہے۔

سمری میں اتوار سے منگل تک چھٹی کی تجویز

کابینہ ڈویژن نے 10 جولائی سے 12 جولائی تک تعطیلات کی تجویز دی ہے،اس لحاظ سے عید کے تین دن سرکاری تعطیل رہے گی۔سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تیاری کا بھی موقع نہیں ملے گا۔

یی ایم آفس میں 5 دن کی تعطیل زیر غور

دریں اثنا وزیر اعظم آفس میں 5 دن کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے،جس کے مطابق 9 جولائی تا 13 جولائی تعطیل رہے گی۔توقع کی جا رہی ہے کہ فیصلہ پانچ دن کی تعطیل کا ہوگا۔

ہفتہ وار 2 چھٹیوں کے ساتھ عید کی 3 چھٹیاں ضم کرنے کی تجویز

پی ایم آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ویسے بھی سرکاری طور پر چھٹی ہوتی ہے،اس لئے جمعے سے منگل تک ملازمین کو چھٹی ملنی چاہیے،یوں ہفتہ وار دو چھٹیوں کو ملانے کے بعد پانچ دن ہوجائیں گے۔

پانچ چھٹیوں کی صورت میں توانائی کی بھی بچت ہوگی

5 چھٹیوں کا ایک فائدہ تو ملازمین کو ہوگا، ان کے لئے اپنے گھروں کو جانا اور واپس انا ممکن ہوگا۔اس کے علاوہ پانچ دن سرکاری دفاتر بند رہنے سے توانائی کی بچت بھی ہوگی۔

1 Trackback / Pingback

  1. تعلیمی اداروں کی چھٹیاں آج سے شروع - EduTarbiyah.com

Leave a Reply