کراچی والوں کے لئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

کراچی والوں کے لئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی
کراچی والوں کے لئے بری خبر ، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) کراچی والوں کے لئے بری خبر ، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، فی یونٹ 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ ہوگا ۔

فی یونٹ 11 روپے 37 پیسے اضافہ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں کے ای کی درخواست کی سماعت ہوئی جس کے بعد نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی پر 11 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نرخوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے ای نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں کے ای کے بلوں میں اضافے کی اجازت دی جائے۔ نیپرا نے درخواست کی سماعت کے بعد اضافے کی منظوری دے دی

لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا

اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔دریں اثنا قیمتوں میں اضافے کی خبر نے کراچی کے شہریوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ، نئے اضافے کے بعد کراچی کے صارفین کے بلوں میں بارہ فیصد تک اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے مزید معاشی مشکلات پیدا ہوں گی ۔

کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 9روپے 42 پیسے مہنگی

Be the first to comment

Leave a Reply