موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کھل گئے، سندھ اور پنجاب کے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، تاہم بلوچستان کے پندرہ اضلاع کے اسکولوں کی چھٹیوں میں اگست تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
بلوچستان میں توسیع جبکہ سندھ اور پنجاب کے تمام اسکول یکم اگست کو کھل گئے
تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم اگست کو ملک بھر کے اکثر تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم بلوچستان کے گرم اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اگست تک توسیع کردی گئی ہے ۔ جن اضلاع میں چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی ہے ان کی تعداد پندرہ ہے۔
پنجاب یونیورسٹی نے بارشوں کی وجہ سے چھٹیاں اگست تک بڑھا دیں
دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی کی تعطیلات میں بھی اگست تک توسیع کر دی گئی ہے ، گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق توسیع کا فیصلہ صوبے میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
Be the first to comment