کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 9روپے 42 پیسے مہنگی

کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 9روپے 42 پیسے مہنگی
کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 9روپے 42 پیسے مہنگی

کراچی والوں کے لئے بجلی فی یونٹ 9روپے 42 پیسے مہنگی

کراچی (نیوز ڈیسک)نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی فی یونٹ 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں کیا گیا ہے

نیپرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہونے والا نیا اضافہ 9 روپے 42 پیسے بنتا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل نیپرا نے فی یونٹ 9 روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔

اوگرا کے فیصلے نے کراچی والوں کی چیخیں نکلوا دیں

کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر نے کراچی والوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔کراچی والے پہلے ہی مہنگی بجلی کی شکایت کرتے چلے آرہے ہیں،اب فی یونٹ 9 روپے سےکر زائد اضافے نے ان کی چیخیں نکال دی ہیں۔

شہر میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، بجلی پھر بھی مہنگی

دوسری جانب اتنی مہنگی ہونے کے باوجود کراچی والوں کو سہی معنوں میں بجلی دستیاب ہی نہیں ہے۔ حالیہ دنوں کراچی کے شہری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا شکار ہیں۔

بل ادا کرنے والے علاقے بھی بجلی کی بندش کی زد میں

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔کے الیکٹرک والے شارٹ فال کو بجلی کی بندش کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ اس وقت کراچی کے ان علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جہاں بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے شکایات بھی نہیں ہیں۔

سستی بجلی کے لئے کے الیکٹرک کی مدد کو تیار ہیں، نیپرا کی پیش کش

دریں اثنا چئیرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو پیش کش کی ہے سستی بجلی کے لئے نیپرا اس کی مدد کو تیار ہے۔ نیپرا چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پٹرول بم اور مہنگائی کا نیا طوفان

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. بجلی کے نرخوں میں مزید 8 روپے اضافے کا فیصلہ - EduTarbiyah.com
  2. کراچی والوں کے لئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی ہوگئی - EduTarbiyah.com

Leave a Reply