مون سون کا چوتھا اسپیل 6 اگست کو کراچی میں داخل ہوگا

مون سون کا چوتھا اسپیل
مون سون کا چوتھا اسپیل 6 اگست کو کراچی میں داخل ہوگا محکمہ موسمیات نے 10 آگست تک شہر میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے

کراچی (ویب ڈیسک)مون سون کا چوتھا اسپیل 6 اگست کو کراچی میں داخل ہوگا محکمہ موسمیات نے 10 آگست تک شہر میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

سسٹم 10 اگست تک رہے گا ، ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان

محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں طوفانی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے ۔ پیش گوئی کی گئی ہے کہ مون سون کا چوتھا سلسلہ 9 یا 10 اگست تک جاری رہے گا۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والے محکمے کا مزید کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے نتیجے میں تھرپارکر عمرکوٹ میرپورخاص بدین اور دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی۔

اگلے 72 گھنٹوں میں پرانے اسپیل کی وجہ سے بوندا باندی ہوگی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران حالیہ سسٹم کے تحت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

منگل کے روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ

دریں اثنا کراچی میں منگل کے روز ہلکی بارش اور پھوار پڑی ، گلشن حدید میں سب سے زیادہ 3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،ائیر پورٹ، یونیورسٹی روڈ اور اولڈ ایریا میں بھی 2 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔

کراچی میں بارشوں نے تباہی مچا دی

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. مافیا بارش کا جمع شدہ پانی شہریوں کو فروخت کرنے لگی - EduTarbiyah.com
  2. سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد  - EduTarbiyah.com

Leave a Reply