سونے کی قیمت میں مزید 1400 روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں مزید 1400 روپے کی کمی
کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ، آج جمعرات کے روز فی تولہ قیمت میں مزید 1400 روپے کمی واقع ہوئی ۔

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ، آج جمعرات کے روز فی تولہ قیمت میں مزید 1400 روپے کمی واقع ہوئی ۔

صرافہ مارکیٹ میں تولہ ایک لاکھ 41 ہزار 700 کا ہوگیا

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ 1400 روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام کے بھاؤ میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 گرام سونے کےبھاؤ مث 1200 روپے کی کمی آئی ہے ، اس کمی کے بعد 10 گرام سونا 121485 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1795 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

یکم اگست سے 11 اگست تک مجموعی طور پر 17900 روپے کی کمی ریکارڈ

واضح رہے یکم اگست سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ان گیارہ دنوں میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں اب تک مجموعی طور پر 17900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جولائی میں پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 162500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔تاہم اگست کے مہینے میں اس کے بھاؤ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھئیے:محرم الحرام اور ہماری حساسیت

Be the first to comment

Leave a Reply