ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس ملیں گے

ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس ملیں گے
کراچی (ویب ڈیسک)حاجیوں کو سبسڈی کی مد میں فی کسئ ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے ، رقم کی واپسی کا عمل 17 اگست سے شروع ہوگا اور 31 اگست تک جاری رہے گا ۔

کراچی (ویب ڈیسک)حاجیوں کو سبسڈی کی مد میں فی کسئ ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے ، رقم کی واپسی کا عمل 17 اگست سے شروع ہوگا اور 31 اگست تک جاری رہے گا ۔

رقم کی واپسی 17 اگست سے شروع ہو گی، مفتی عبد الشکور

یہ اعلان وفاقی وزارت مذہبی امور ومذہبی ہم آہنگی مفتی عبد الشکور نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچ ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم حج سبسڈی کی مد میں جاری کی گئی ہے جو سرکاری حج سکیم کے تحت حج کرنے والے 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی۔ فی کسئ ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا عمل 17اگست سے 31 اگست تک جاری رہے گا ۔

اصلی شناختی کارڈ دکھا کر متعلقہ بینکوں سے رقم وصول کی جا سکے گی

حجاج کرام اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھا کر متعلقہ بینکوں سے رقم وصول کر سکتے ہیں ، جن حاجیوں کے بینک اکاؤنٹس ہیں ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جائے گی ۔ رقم کی واپسی کی ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔

حج آپریشن بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوا ، وفاق وزیر مذہبی امور

آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ رواں سال حج آپریشن بہترین طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا ہے جس کے لئے ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے کم ترین وقت میں تمام انتظامات مکمل کر کے حج انتظامات کو ممکن بنایا ہے۔

پرائیوٹ کے مقابلے میں سرکاری حج سستا بھی تھا بہتر بھی ، پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم پرائیویٹ حج کے مقابلے میں سستا بھی تھا اور انتظامات کے حوالے سے بھی بہتر بھی تھا ، حجاج کرام کو حج کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ۔

حجاج کی قربانی کا گوشت کہاں جاتا ہے؟

1 Trackback / Pingback

  1. حکومت کا ایک کروڑ 71 لاکھ بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا اعلان

Leave a Reply