کراچی ،گرین لائن بس سروس تین دن بند رہے گی

حکومت نے گرین لائن بس سروس تین دن کے لیے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے بندش کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گرین لائن بسوں کا آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب ہے
حکومت نے گرین لائن بس سروس تین دن کے لیے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے بندش کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گرین لائن بسوں کا آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب ہے

کراچی ، ویب ڈیسک ، کراچی میں گرین لائن بس سروس تین دن کے لئے بند رہے گی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سروس رکھنے کا فیصلہ

مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی پر ہے، گرین لائن سروس بحال رکھنا ممکن نہیں

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گرین  بس سروس تین دن کے لیے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے بندش کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گرین لائن بسوں کا آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب ہے یہ پورا علاقہ آٹھ ، نو اور دس محرم کو جلوسوں اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پرمکمل طور پر بند رہتا ہے ۔

آج 8 اگست سے 10 اگست تک بسیں نہیں چلیں گی

گرین بس سروس آج 8 اگست سے 10 اگست تک بند رہے گی ، سروس بند رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان دنوں میں شہر میں چھٹیوں کا ماحول ہوتا ہے اور کاروبار زندگی معطل رہتی ہے جس کی وجہ سے بسوں میں سفر کرنے والے مسافر بھی دستیاب نہیں ہوتے ۔

واضح رہے گرین بس سروس وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے جو سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوتی ہے اور نمائش چورنگی پر ختم ہوجاتی ہے ۔

 

نو اور دس محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

Be the first to comment

Leave a Reply