حیدر آباد میں ہزاروں سیلاب متاثرین کےلئے خیمہ بستی قائم

حیدر آباد میں سیلاب زدگان کے لئے خیمہ بستی قائم
حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے لئے سندھ حکومت نے خیمہ بستی قائم کیا

حیدر آباد میں ہزاروں سیلاب متاثرین کےلئے خیمہ بستی قائم

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کےلئے خیمہ بستی قائم کی گئی ہے جہاں کھانے پینے ، باتھ رومز اور میڈیکل سمیت دیگر متعلقہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ٹینٹ سٹی میں کھانے پینے ، میڈیکل سمیت تمام بنیادی سہولیات دستیاب

خیمہ بستی ٹنڈو محمد خان روڈ پر لیبر اسکوائر پر قائم کی گئی ہے ، جہاں ہزاروں متاثرین کو ٹھہرایا جا سکتا ہے ،حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے فوکل پرسن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹینٹ سٹی میں متاثرین کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

سندھ سے متاثرین کی محفوظ مقامات کی طرف منتقلی ، کراچی کا بھی رخ کر لیا

اندرون سندھ سیلاب کی بدترین صورت حال کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کراچی شہر کا بھی رخ کر رہے ہیں ۔

بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ،فیصل آباد ویگر شہروں میں بارش کا امکان

دریں اثنا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فیصل آباد سمیت مختلف شیروں میں بارشوں کا امکان ہے ۔

سندھ میں 30لاکھ مکانات تباہ ،ڈیڑ کروڑ بے گھر

Be the first to comment

Leave a Reply