امام کعبہ شیخ صالح آل طالب کو دس سال قید کی سزا

امام کعبہ شیخ صالح آل طالب کو دس سال قید کی سزا
امام کعبہ شیخ صالح آل طالب کو دس سال قید کی سزا

امام کعبہ شیخ صالح آل طالب کو دس سال قید کی سزا

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک عدالت نے خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ الجزیرہ ویگر خلیجی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ صالح آل طالب کو یہ سزا 22 اگست کو سنائی گئی ہے ۔

پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے عوام کی فیصلے پر سخت تنقید

عالمی سطح پر شیخ صالح کو سنائی گئی سزا پر سخت تنقید ہو رہی ہے ، قطر سمیت دیگر ممالک کے عوام سوشل میڈیا پر اس سزا کو اظہار رائے کی آزادی کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں پاکستان میں بھی عوامی سطح پر اس سزا کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے سوشل میڈیا پر پاکستان کے مختلف طبقات فکر کا کہنا ہے کہ شیخ صالح کو ان کی حق گوئی کی سزا دی گئی ہے جو کہ غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے۔

شیخ صالح کو ان کی بعض تقاریر کی وجہ سے 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا

شیخ صالح آل طالب کو 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا ، ان کی گرفتاری کی وجہ ان کی ایک تقریر کو قرار دیا جاتا ہے جس میں انہوں نے جابر اور مطلق العنان حکم رانوں کے خلاف بات کی تھی اپنے خطبے میں اگرچہ انہوں نے سعودی عرب کے موجودہ حکم رانوں کا نام نہیں لیا تھا لیکن ان کے خطبے کے سیاق وسباق سے یہی نتیجہ اخذ کیا گیا ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک خطبے میں برائی کو مسترد کرنے کی اہمیت پر گفت گو کی تھی جس کو سعودی حکومت نے محمد بن سلمان کی روشن خیالی پر مبنی پالیسیوں پر رد سے تعبیر کیا تھا ،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ صالح سعودی عرب کی موجودہ لبرل پالیسیوں پر اشاروں ،کنایوں میں تنقید کرتے تھے جو ان کی گرفتاری اور سزا کی وجہ بنی ۔

شیخ صالح گرفتاری سے قبل پندرہ سال تک مسجد حرام سے منسلک رہے

شیخ صالح آل طالب 2018 میں اپنی گرفتاری سے پہلے پندرہ سال تک مسجد حرام سے منسلک رہے،وہ اپنی پرسوز خوب صورت لہجے کی قرات کے حوالے سے معروف ہیں،وہ مکہ کی ہائی کورٹ سمیت سعودی عرب کی مختلف عدالتوں میں بہ طور جج بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، شیخ صالح دینی اور عصری تعلیم تعلیم کا حسین امتزاج شمار کئے جاتے ہیں، انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے بین الاقوامی قانون پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے، انہیں انگریزی زبان پر بھی عبور حاصل ہے، وہ اصلاح، فقہ،تقلید سمیت مختلف اسلامی موضوعات پر گراں قدر کتابوں کے بھی مصنف ہیں۔

شیخ نے دو دفعہ پاکستان کا دورہ کیا، جے یو آئی کے سو سالہ اجتماع سے خطاب کیا

امام کعبہ شیخ صالح بن آل طالب پاکستان میں
شیخ نے دو دفعہ پاکستان کا دورہ کیا، جے یو آئی کے سو سالہ اجتماع سے خطاب کیا

شیخ صالح صالح آل طالب نے امام کعبہ کی حیثیت سے 2017 اور 2018 میں پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا ، 2017 میں وہ جمعیت علمائے اسلام کے سو سالہ اجتماع میں بہ طور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے جو پشاور کے علاقے اضاخیل میں منعقد ہوا تھا ،شیخ صالح نے اس اجتماع سے خطاب بھی کیا تھا ۔2018 کو حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے تھے ۔اس دورے کے دوران انہوں نے اس وقت کے صدر ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل باجوہ سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کی تھی ۔

عربوں کی عجمی عالم سے محبت اور عربی عالم سے نفرت

Be the first to comment

Leave a Reply