آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

کراچی (ویب ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے امداد ی پروگرام کی منظوری دے دی، منظوری کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملے گا ، رقم اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کی جائے گی ۔

رقم رواں ہفتے منتقل ہوگی ، معطل شدہ امدادی پروگرام بحال ہوگیا

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی امور کے نگران ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔جس کے بعد انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لئے منظور کیا گیا امدادی پروگرام پھر سے بحال ہوجائے گا ۔ رقم رواں ہفتے پاکستان کو منتقل کی جائے گی ۔

پیکج کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرضہ منظور ہونے کی تصدیق کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ امدادی پروگرام کی ساتویں اور آٹھویں قسط ہے جو ہمیں مل رہی ہے،انہوں نے اسے حکومت کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کرنا ممکن ہوا ۔

پاکستان کے خلاف تحریک انصاف کی سازش ناکام ہوئی ، ڈاکٹر مصدق ملک

دوسری جانب وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک کے خلاف سازش ناکام ہوئی ،اور آئی ایم ایف نے پاکستان کا امدادی پروگرام بحال کر دیا ۔پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ۔

ترکی کے تین ہوائی جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

1 Trackback / Pingback

  1. سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، ٹماٹر 300 روپے کلو ہوگیا

Leave a Reply