بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں،آئی ایم ایف کا مطالبہ

IMF demands from Pakistan

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں،آئی ایم ایف کا مطالبہ

کراچی (کامرس ڈیسک)آئی ایم ایف نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال کے مالی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

جس کے بعد حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہوگئی ہے کیوں کہ حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک خاص حد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے تاکہ مہنگائی کی شرح میں ہونے والے حالیہ ہوش ربا اضافے سے متاثر ہونے والے ملازمین کی اشک شوئی ہو سکے آئی ایم ایف کے مطالبے کے بعد حکومت نے متبادل آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ایک تجویز یہ زیر غور ہے کہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے لیکن انہیں ایڈہاک الاؤنس کی صورت میں ریلیف دیا جائے تاکہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر بھی عمل ہو اور ملازمین کو ریلیف بھی ملے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے لئے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس کی صورت میں ریلیف دینا بھی اسی وقت ممکن ہوگا جب آئی ایم ایف اس کی منظوری دے گا اس کی منظوری کے بغیر اس پیکج کو بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا

Be the first to comment

Leave a Reply