عمران خان کا شہباز گل سے اظہار یک جہتی کے لیے کل احتجاج کا اعلان

شہباز گل سے اظہار یک جہتی کے لیے کل احتجاج کا اعلان
شہباز گل سے اظہار یک جہتی کے لیے کل احتجاج کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)عمران خان کو بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا ، چیئرمین تحریک انصاف کا کل اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان ، تمام ڈویژن کے کارکنوں سے شرکت کی اپیل ۔

جمعے کو چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر حراست رہنما سے ملنے نہیں دیا گیا

پی ٹی کے رہنما کو جمعے کے روز پمز اسپتال میں داخل شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا گیا ، عمران خان اپنے زیر حراست رہنما شہباز گل سے ملنے جب پمز اسپتال کے کارڈیو وارڈ میں پہنچے تو سیکورٹی اہل کاروں نے انہیں روک دیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موقع پر موجود تھے ۔ کارکنوں نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی ۔

ملک میں قانون کی نہیں ڈنڈے کی حکم رانی ہے، سابق وزیر اعظم

بعد ازاں عمران خان نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل شہبازگل سے اظہار یک جہتی کے لئے ریلی نکالیں گے وہ خود ریلی کی قیادت کریں گے ، انہوں نے تمام ڈویژنز کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ریلی میں شرکت کریں ،انہوں نے کہا اگر ایک سیاسی کارکن پر ایسا تشدد ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہو سکتا ہے ، انہوں نے سوال کیا کہ اس ملک میں قانون کی حکم رانی ہے یا ڈنڈے کی؟

بغاوت کے مقدمے میں زیر حراست شہباز گل پمز اسپتال میں داخل ہیں

واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل ان دنوں زیر حراست ہیں ،شہبازگل کو طبی بنیادوں پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ،شہباز گل پر الزام ہے کہ اس نے اے آر وائی نیوز سے ایک گفت گو میں فوج کے جونیئر افسران کو اپنے سینئرز کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply