سندھ میں انٹر کے امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے

inter-exam-shedule-in-sindh

سندھ میں انٹر کے امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے

کراچی (تعلیمی ڈیسک)صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں انٹر کے امتحانات کل 10 جون سے شروع ہوں گے جبکہ کراچی میں 18 جون کو پیپر شروع ہوں گے یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا اسماعیل راہو کے مطابق لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں انٹر امتحانات 10جون سے شروع ہوں گے جبکہ کراچی میں 18جون اور حیدرآباد میں 15 جون سے شروع ہوں گے۔

دوسری جانب  راولپنڈی میں  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےملتوی امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق پرچے 11 سے 16 جون تک ہوں گے،واضح رہے اس سے قبل ہائر ایجوکیشن  پنجاب نے امتحان سے پہلے ہی پیپر آوٹ ہونے کی بنا پر 5 پرچےمنسوخ کر دیے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply