جامعہ کراچی کے طلباء نے سیلاب پروف گھروں کا نمونہ تیار کر لیا

جامعہ کراچی کے طلباء نے سیلاب پروف گھروں کا نمونہ تیار کر لیا
جامعہ کراچی کے طلباء نے سیلاب پروف گھروں کا نمونہ تیار کر لیا

جامعہ کراچی کے طلباء نے سیلاب پروف گھروں کا نمونہ تیار کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی کے طلباء کا کارنامہ ، سیلاب پروف گھروں کا نمونہ پیش کر دیا ، ایک گھر پر 50 ہزار سے ایک لاکھ تک لاگت آئے گی ۔

لاگت 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ، گھر میں پانی میں تیرنے کی صلاحیت ہوگی

یہ گھر سیلاب کے پانی میں تیرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے ، سیلاب سے محفوظ رہنے والے ان گھروں کو جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے آرکیٹیکچر کے طلباء نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ایک گھر کی تعمیر میں اوسطاً 50 ہزار سے ایک لاکھ تک کی لاگت آئے گی ۔

بانس ،چٹائی،کیچڑ، دوبارہ قابل استعمال پانی کی بوتلیں اور ربڑ بہ طور میٹیریل استعمال ہوں گے

گھروں میں بانس ،چٹائی، کیچڑ، دوبارہ استعمال کے قابل پلاسٹک کی بوتلیں اور ربڑ بطورِ میٹریل استعمال ہوں گے،، گھروں کے بیرونی دروازے پندرہ فٹ اونچے ہوں گے تاکہ پانی اندر داخل نہ ہوسکے ، حالیہ سیلاب میں پانی کی سطح دس فٹ تک اونچی تھی جس کی وجہ سے مکانات کو نقصان پہنچا ، اس لیے بیرونی دیواروں کی اونچائی پندرہ فٹ رکھی گئی ہے ۔

وزن ہلکا ہونے کی وجہ سے مکان کو دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا

چونکہ یہ مکان وزن میں ہلکے ہوں گے اس لیے شدید سیلاب کی صورت میں ان کو دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکے گا ۔ ان گھروں میں سامان کی حفاظت کا بھی انتظام ہوگا ۔

شعبہ تعمیرات نے ماڈل کو قابل عمل قرار دے دیا

شعبہ تعمیرات کے ماہرین نے جامعہ کراچی کے طلباء کے نئے گھروں کے ماڈل کا معائنہ کرنے کے بعد اسے قابل عمل قرار دیا ہے اور اس نمونہ پر عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے ۔

جامعہ کراچی کے طلباء نے سیلاب پروف گھروں کا نمونہ تیار کرلیا
طلباء کا تیار کردہ گھر کا ماڈل

یہ بھی پڑھیئے:

جامعہ کراچی کا نیا نظام، دوسرے کی جگہ امتحان دینا ناممکن ہوگا

Be the first to comment

Leave a Reply