Latest

جامعہ کراچی،بی ایس فرسٹ اور تھرڈ کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع

جامعہ کراچی، بی ایس فرسٹ اور تھرڈ کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع

کراچی ، ویب ڈیسک ؛جامعہ کراچی نے بی ایس فرسٹ اور بی ایس تھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام کے طلباوطالبات کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی

ایوننگ پروگرام کے طلباء وطالبات 20 اور 21 فروری کو فیسیں جمع کرا سکتے ہیں

نئے شیڈول کے مطابق اب داخلہ فیسیں 20 اور21 فروری کوصبح ساڑھے 9 تاشام 4 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایسے طلباوطالبات جن کے نام ایوننگ پروگرام کے جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں اور تاحال فیس جمع کرانے سے قاصرہیں وہ اپنی داخلہ فیس 20 اور 21 فروری 2023 ء کو جمع کراسکتے ہیں۔

فیس جمع کرانے کے اوقات اور ظریق کار

ایسے طلبہ جن کے نام بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس صبح ساڑھے 9 تاشام 4 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع ایڈمیشنزآفس میں قائم کاؤنٹر سے تصدیق کرانے کے بعدایڈمیشنز آفس میں ہی واقع بینک کاؤنٹرپر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع ایڈمیشنزآفس جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی کو 68 پروفیسر اور 43 لیکچرز بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button