کل سے کراچی میں مزید تیز بارشوں کی پیشن گوئی

کل سے کراچی میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیشن گوئی کر دی،

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیشن گوئی کر دی، محکمے کا کہنا ہے کہ مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 16 اگست کوسندھ میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں کراچی میں منگل سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا امکان ہے ۔

نیا اسپیل 16 تا 18 اگست شہر قائد سمیت سندھ بھر میں بارش برسائے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوکروہاں موجود ہے، اس کے ساتھ راجستھان پرموجود ہوا کا کم دباو کمزور ہوکرپھیلاوکی صورت میں موجود ہے جس کے سندھ میں داخل ہونے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔

موسلادھار بارش نشیبی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 اگست کے درمیان کراچی میں تیز بارش ہوگی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

حیدر آباد، بدین،ٹھٹھہ ویگر شہروں میں بھی بارش کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیا، دادو، نوشہروفیروز، جامشورو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ اورسکھر میں بھی موسلادھاربارشوں کا امکان ہے ۔

مافیا بارش کا جمع شدہ پانی شہریوں کو فروخت کرنے لگی

Be the first to comment

Leave a Reply