بارشوں کی تباہ کاریاں ، بلوچستان میں 11، کراچی میں 5 افراد ڈوب گئے

بارش کی تباہ کاریاں جاری ، بلوچستان میں مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ،

کراچی ( ویب ڈیسک) بارش کی تباہ کاریاں جاری ، بلوچستان میں مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ، کراچی میں ملیر ندی میں کار ڈوب گئی ، کار میں سوار 5 افراد کی تلاش جاری ، موسلادھار دھار بارشوں کی وجہ سے سندھ میں عام تعطیل ، تعلیمی اداروں کے امتحانات ملتوی ۔

ملیر ندی میں کار ڈوبنے سے میاں بیوی سمیت پانچ افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، بدھ سے کراچی سمیت سندھ بھر تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں رات بھر بارش وقفے وقفے سے جاری رہی ، ملیر ندی میں کار سیلابی پانی میں ڈوب گئی ،کار میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد سوار تھے ، کار کو پانی سے نکالا گیا تاہم کار میں سوار پانچ افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا ۔

سندھ میں آج عام تعطیل ، تعلیمی اداروں کے امتحانات ملتوی

سندھ میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ، تعلیمی اداروں کے امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں ،انٹر بورڈ کے آج ہونے والے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں انٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ملتوی شدہ پرچے 25اگست کو ہوں گے ، انٹر بورڈ کی جانب سے پریکٹیکل امتحانات کو بھی ری شیڈول کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

قلعہ عبداللہ میں ماچکا ڈیم ٹوٹ گیا ،سیکڑوں گھر بہہ گئے

دریں اثنا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے ہیں ،قلعہ عبداللہ میں ماچکا ڈیم ٹوٹ گیا ، جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر بہہ گئے ،رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں ۔

کراچی اورحیدر آباد میں 19 اگست کو موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 19 اگست کو بھی کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ،علاوہ ازیں حیدر آباد اور دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 19 اگست کو کراچی اور حیدر آباد میں دو سو ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ، تاجروں اور دکان داروں سے اپنی دکانوں اور گوداموں کی حفاظت کا انتظام کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ عوام سے بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

کراچی میں بارشوں نے تباہی مچا دی

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. بارش سے متاثرہ ہر ضلع کو 30 لاکھ روپے جاری ہوں گے
  2. کل سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی

Leave a Reply