CollegeLatest

کراچی کے 25 سرکاری ،13 نجی کالجز کے تمام طلباء فیل

کراچی کے 25 سرکاری ،13 نجی کالجز کے تمام طلباء فیل

کراچی ،ویب ڈیسک ؛ انٹر بورڈ امتحانات میں کراچی کے 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے ہیں، کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تمام کالجز کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

انٹر میڈیٹ بورڈ نے متعلقہ کالجوں کی رجسٹریشن معطل کر دی ، نجی ٹی وی

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کردیئے ہیں، مذکورہ کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔

پری میڈیکل ،پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کا ایک طالب علم بھی پاس نہیں ہوسکا

انٹر بورڈ کی رپورٹ کے مطابق امتحانات میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ سے کوئی ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہوسکا۔ 25 سرکاری کالجز اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے۔

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کالجز کی کارکردگی پر سیکرٹری کالجز ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

کسی کی رجسٹریشن معطل نہیں کی ،خراب کارکردگی والے اداروں کو تنبیہ کی جائے گی، چیئرمین انٹر بورڈ

اس حوالے سے انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ کسی کالج کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کالجز کو تنبیہ کی جائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ افراد سے بازپرس کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری کالجز کو خط کے ذریعے باور کروایا گیا ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔

فہرست میں صرف کالجز نہیں ہائیر سیکنڈری اسکول بھی شامل ہیں ، ڈائریکٹر کالجز

ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے مطابق جاری کردہ فہرست میں ہائر سیکنڈری اسکولز بھی شامل ہیں، سارا ملبہ کالجز پر نہیں گرایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر سائنس گروپ کے طلبہ کی تعداد دیگر گروپس کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے سائنس گروپ کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب بھی کم ہوتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ و اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں گے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی بھرتیاں شروع کردی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button