جامعہ کراچی حملہ کیس، عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا

اپریل میں ایک خود کش حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4افراد ہلاک ہوئے تھے

جامعہ کراچی حملہ کیس، عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا
جامعہ کراچی حملہ کیس، عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا

جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی، جس میں عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

ملزم حملے سے قبل جامعہ آیا تھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان

شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 ڈمی ملزمان بھی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے گئے۔ خودکش دھماکے میں زخمی عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا اور بتایا کہ ملزم حملے سے پہلے جامعہ کراچی آیا تھا۔

داد بخش نے وین کی ریکی بھی کی تھی ،تفتیشی افسر

شناخت پریڈ کے عمل کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے خودکش حملے سے پہلے چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔جس کے فوٹیجز بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل کئے گئے تھے ۔

اپریل میں ایک خود کش حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4افراد ہلاک ہوئے تھے

ملزم کی پیشی اور شناخت پریڈ کے موقع پر عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔واضح رہے 25 اپریل کو ایک خاتون نے جامعہ کراچی کی وین کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ حملے کی ذمے داری بلوچستان کی ایک قوم پرست تنظیم نے قبول کی تھی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply