جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کلاسز کا بائکاٹ کر دیا

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کلاسز کا بائکاٹ کر دیا
کراچی ، ویب ڈیسک ، کرنٹ لگنے کے پے در پے واقعات کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کلاسز کا بائکاٹ کر دیا ۔متعلقہ طلباء وطالبات کو آگاہ کر دیا گیا ۔

کراچی ، ویب ڈیسک، کرنٹ لگنے کے پے در پے واقعات کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کلاسز کا بائکاٹ کر دیا ۔متعلقہ طلباء وطالبات کو آگاہ کر دیا گیا۔

بائیو کیمسٹری کے اساتذہ کا کرنٹ لگنے کے واقعات کی وجہ سے اقدام

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے بائیو کیمسٹری کے اساتذہ نے سیمسٹر کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ جس کی وجہ عمارتوں کی خستہ حالی اور بجلی کے کرنٹ لگنے کے واقعات بتائے گئے ہیں ۔

طلباء وطالبات کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ، اساتذہ جامعہ کراچی  کا موقف

اساتذہ نے بائکاٹ کا فیصلہ نئے سیمسٹر کے آغاز پر کیا ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ طلباء وطالبات کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے،اور جب تک تعمیر و مرمت کا کام نہیں ہوتا کلاس نہیں لیں گے۔

حکام سے خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ

بائکاٹ کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بات صرف بائیو کیمسٹری کی کلاسز تک محدود نہیں دیگر شعبہ جات کی عمارتوں کا بھی یہی حال ہے ،حکام کو اس جانب دینے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا ہے کہ بائکاٹ کا مقصد قیمتی جانوں کو بچانا اور متعلقہ حکام کو مسئلے کی طرف متوجہ کرنا ہے ۔

جامعہ کراچی میں چار اراکین سینڈیکیٹ کا تقرر کر دیا گیا

1 Trackback / Pingback

  1. ڈاکٹر خالد عراقی کو سپریم کورٹ نے عہدے پر بحال کر دیا - EduTarbiyah.com

Leave a Reply