محکمہ ڈاک میں 4 ہزار اسامیوں پر بھرتی شروع ،آخری تاریخ 17 اگست

محکمہ ڈاک کے 400 آسامیوں پر بھرتی
کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ ڈاک میں 4 ہزار اسامیوں پر بھرتی کےلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے ، یہ اسامیاں پورے ملک کے لئے ہیں،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست 2022مقرر کی گئی ہے ۔

کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ ڈاک میں 4 ہزار اسامیوں پر بھرتی کےلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہو چکی ہے ، یہ اسامیاں پورے ملک کے لئے ہیں،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست 2022مقرر کی گئی ہے ۔

درخواست آن لائن بھیجی جا سکتی ہے

ملازمت کے لئے عمر کی حد 18 سال سے 28 سال ہے، خواہشمند مند افراد پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ www.pakpost.gov.pk.سے فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور پر کرکے آن لائن بھیج سکتے ہیں ، اسامیوں کے حوالے سے مزید متعلقہ معلومات بھی محکمہ ڈاک کی ویب سائٹ www.pakpost.gov.pk. سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

محکمہ ڈاک نے 600 بند ڈاک خانے کھول دئے

دریں اثنا پاکستان پوسٹل سروسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، اور 600 سے زائد بند ڈاک خانے کھول دئیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے 4 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کے احکامات جاری کر چکے ہیں ۔

گزشتہ حکومت نے اسامیاں ختم ، محکمے کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے عوام کو ان کے گھر کے قریب سہولیات میسر ہوں گی، اور ہزاروں خاندانوں کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع ملیں گے، گزشتہ حکومت نے آسامیاں ختم کرکے محکمے کی نجکاری کا فیصلہ کیا تھا ۔

منی آرڈر سمیت دیگر چیزوں کو ڈیجیٹل کریں گے ،مولانا اسعد محمود

وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیونگ بینک، پینشن، منی آرڈر سمیت دیگر چیزوں کو ڈیجیٹل کر کے بحال کریں گے، دیہاتی علاقوں میں پوسٹل سروسز کی سہولیات بہتر بنائیں گے۔مولانا اسعد محمود نے کہا کہ 2 کروڑ لوگ ماہانہ ڈاک خانوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، محکمہ ڈاک 150 سال پرانہ محکمہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی میں نئی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب

Be the first to comment

Leave a Reply