مسجد نبوی کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو سخت سزا

مسجد نبوی کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو سخت سزائیں
کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی ،ان افراد پر مسجد نبوی کی توہین کا الزام تھا ، عدالت نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا ۔ سب کے موبائل فون بھی ضبط ۔

کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی، ان افراد پر مسجد نبوی کی توہین کا الزام تھا ، عدالت نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ سب کے موبائل فون بھی ضبط۔

چھ افراد نے پاکستانی وزراء کے خلاف مسجد نبوی میں ہلڑ بازی کی تھی

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کی ایک عدالت نے مسجد نبوی کی توہین کا الزام ثابت ہونے پر 6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی ،ان افراد نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مسجدِ نبوی میں ہلڑ بازی کی تھی اور پاکستانی وزراء کے خلاف “چور چور” کے نعرے لگائے تھے ۔

تین کو 10سال ،باقیوں کو 8سال قید ،20 ہزار ریال جرمانہ ،موبائل ضبط

سزا پانے والوں میں سے تین کو 10,10 سال قید جبکہ باقی تینوں کو 8,8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے قید کے علاوہ 20, 20 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور موبائل فون بھی ضبط کر لئے گئے ہیں ۔

سزا پانے والوں میں انس،ارشاد،محمد سلیم ،خواجہ لقمان ودیگر شامل

دس،دس سال کی سزا پانے والوں میں انس،ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد کو آٹھ ،آٹھ سال کی سزا ہوئی ہے۔

شیخ محمد ایوب مسجد نبوی کے عجمی امام

Be the first to comment

Leave a Reply