اعلی ثانوی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج جاری کر دئے

اعلی ثانوی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج جاری کر دئے
اعلی ثانوی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج جاری کر دئے

اعلی ثانوی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج جاری کر دئے

میٹرک سائنس کے نتائج جاری ،عبدالرحمن ولد عبد الحفیظ کی پہلی پوزیشن

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ اور خصوصی طلباء کے نتائج کا اعلان کر دیا ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے طالب علم عبدالرحمن ولد عبدالحفیظ نے 1100 میں سے 1073 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رابعہ بنت عمران کی دوسری ،علیزہ صمدانی بنت عمران صمدانی کی تیسری پوزیشن

رابعہ بنت عمران چابرہ البدر سیکینڈری اسکول گلشن اقبال نے 1069 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی   جبکہ سینٹ جوزف کونوینٹ ہائی اسکول کی علیزہ صمدانی بنت عمران صمدانی اور فیڈرل سیکنڈری اسکول  ایف بی ایریا کی رامین زبیدہ بنت جمال احمد1067 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ۔

اے ون گریڈ میں 52127 طلباء کامیاب ٹھہرے

ںاظم امتحانات عمران طارق کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں اے ون گریڈ میں 52127 امیدوار، اے میں 34639 امیدوار، بی گریڈ میں 22548 امیدوار، سی میں 10155 اور ڈی میں 1851 امیدوار کامیاب ہوئے۔

کل 152175 طلباء میں سے 131436 طلباء کامیاب ہوئے

سائنس گروپ میں کل رجسٹرڈ طلباء 152175 تھے جن میں 81610 طلباء اور 70565 طالبات شامل تھیں، کل 131436 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 62924 طلباء اور 58407 طالبات تھیں۔ نتائج کا تناسب 80.48 رہا ۔

نتائج دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیا جا سکتا ہے ۔
http://www.bsek.edu.pk

ایک روزہ کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ کی زبردست پذیرائی

Be the first to comment

Leave a Reply