نو اور دس محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

نو اور دس محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
کراچی ( ویب ڈیسک) نو اور دس محرم کو ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ نیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ ، جلوسوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ، چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی ۔

کراچی ( ویب ڈیسک) نو اور دس محرم کو ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ نیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ ، جلوسوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی ، چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی ۔

فیصلے کاچاروں صوبوں ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر پر یکساں اطلاق ہوگا

تفصیلات کے مطابق نو اور دس محرم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ، ملک کے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عاشورہ کے دنوں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ،فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے ۔

کوئٹہ اور دیگر کچھ علاقوں میں آج بھی سروس جزوی بند رہی

کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سات محرم کو بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہی ۔
پنجاب کے لاہور ،ملتان، فیصل آباد ،سیالکوٹ سمیت دیگر تمام بڑے شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بندش کا دورانیہ صبح 6 بجے تا رات 10 بجے ہوگا

کراچی کے اکثر علاقوں میں نو اور دس محرم کو صبح چھے بجے سے رات دس بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی ۔ علاوہ ازیں جلوسوں میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔

چاروں صوبوں میں پولیس کی مدد کے لئے فوج بھی تعینات رہے گی

وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست پر چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے فوجی جوانوں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے ۔

سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد 

1 Trackback / Pingback

  1. کراچی ،گرین لائن بس سروس تین دن بند رہے گی - EduTarbiyah.com %

Leave a Reply