جامعہ دارالعلوم کراچی کا سیلاب متاثرین کےلئے امدادی پیکج کا اعلان

جامعہ دار العلوم کراچی کا سیلاب متاثرین کے مدد کا اعلان
ملک کے معروف دینی مدرسہ جامعہ دارالعلوم کراچی نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ، پہلے مرحلے میں متاثرین کے لئے 100 گھر تعمیر کئے جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) ملک کے معروف دینی مدرسہ جامعہ دارالعلوم کراچی نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ، پہلے مرحلے میں متاثرین کے لئے 100 گھر تعمیر کئے جائیں گے ۔

پہلے مرحلے میں 100 گھر تعمیر کئے جائیں گے ،مفتی تقی عثمانی

یہ اعلان جامعہ دار العلوم کراچی کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی جانب سے سامنے آیا ہے ، مفتی تقی عثمانی کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مفتی تقی عثمانی لوگوں سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی ترغیب دے رہے ہیں ۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے جامعہ دارالعلوم کراچی نے بھی اپنے محدود وسائل کے تحت بلوچستان کے سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کے ایک علاقے میں سیلاب سے زیادہ تباہی آئی ہے ،وہاں لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں جامعہ دارالعلوم کراچی وہاں 100 گھروں کی تعمیر کا کام اپنے ذمے لیا ہے، دارالعلوم کراچی ان لوگوں کو گھر تعمیر کر کے دے گا جن کے گھر سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں ، پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس مد میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات دارلعلوم کراچی کے استقبالیہ سے رجوع کر سکتے ہیں ۔

دارالعلوم کراچی بر موقع پر بغیر تشہیر کے آفت زدہ لوگوں کی مدد کرتا ہے

واضح رہے جامعہ دار العلوم کراچی اس سے پہلے بھی ہر موقع پر آفت زدہ اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرتا چلا آرہا ہے چونکہ دارالعلوم کراچی ایسے کاموں کی تشہیر نہیں کرتا اس لیے مین اسٹریم میڈیا پر اس سے متعلق خبریں نہیں آتی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply