مرتضی وہاب کی چھٹی، نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی لانے کا فیصلہ

Murtaza Wahab administer Karachi goes

مرتضی وہاب کی چھٹی، نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی لانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)رواں ہفتے مرتضی وہاب کی جگہ نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کئے جانے کا امکان، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نئے ایڈمنسٹریٹر کے لئے رابطہ کمیٹی رکن اور سابق رکن اسمبلی عبدالوسیم اور سابق میونسپل کمشنرکراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کے ناموں پر غور کر رہی ہے جو اس وقت گریڈ بیس کے افسر اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ہیں بعض ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اس اہم عہدے کے لئے عبد الوسیم کے نام پر اتفاق کر لیا ہے
واضح رہے مرتضیٰ وہاب کو گزشتہ سال اگست میں سندھ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کیا گیا تھا اب پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت انہیں ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ ایم کیو ایم کی مرضی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جا رہا ہے صحافتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی اسی ہفتے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

Be the first to comment

Leave a Reply