این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب ، ووٹنگ جاری ، ووٹرز کی تعداد کم

این اے 245 ضمنی الیکشن میں ووٹروں کی تعداد کم
این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب ، ووٹنگ جاری ، ووٹرز کی تعداد کم

این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب ، ووٹنگ جاری ، ووٹرز کی تعداد کم

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ، 15 امیدوار میدان میں، پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی موجودگی کم نظر آرہی ہے ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ۔

پندرہ امیدوار میدان میں ،متحدہ اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ متوقع

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات سے خالی ہونے والی نشست این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو چکا ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے معید انور، ، پی ٹی آئی کے محمود مولوی ، پاک سر زمین کے سید حفیظ الدین ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد رضا ، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 15 امیدوار انتخابی معرکے میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار متحدہ قومی موومنٹ کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں ۔

این اے 245 میں 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 حساس قرار

میڈیا ذرائع کے مطابق ووٹنگ کے عمل میں عوام کی شرکت کم نظر آرہی ہے ، بعض پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد بہت کم ہے ،اس حلقے میں کل 263 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 201 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

سیکورٹی کی لئے 2700 پولیس اہلکار تعینات ، حساس مقامات پر فوج بھی موجود

حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات ہے، 2700 پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی پر مامور ہیں ۔ انتخابی سروے کے مطابق حلقے میں اصل مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان ہے تاہم تحریک لبیک اور پاک سر زمین کے امیدوار بھی بھی مخالفین کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ۔

1 Trackback / Pingback

  1. این اے 245 ضمنی الیکشن ،89 فیصد عوام نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

Leave a Reply