ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ایشیاء کپ اور دورہ نیدر لینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،بابر اعظم دونوں ایونٹ میں کپتانی کریں گے۔

کراچی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،بابر اعظم دونوں ایونٹ میں کپتانی کریں گے۔

ٹیم سے حسن علی ڈراپ، قومی اسکواڈ میں نسیم شاہ کی واپسی

قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ شاہین آفریدی ،شاداب خان، محمد رضوان ،حارث رؤف،فخر زمان،نسیم شاہ شامل، جبکہ حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ایشیاء کپ میں 28اگست کو پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا

دوسری جانب ایشیاء کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ،پاکستان اور بھارت 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے فائنل سے قبل دونوں حریفوں کے دو مرتبہ باہم ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا

ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا ، سوپر فور میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 4 ستمبر کو متوقع ہے ۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ،بھارت،سری لنکا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔واضح رہے ایشاء کپ ٹوئینٹی ٹورنامنٹ سری لنکا میں منعقد ہونا تھا لیکن وہاں کے خراب سیاسی حالات کی وجہ دبئی منتقل کیا گیا تھا

ایشیا کرکٹ کپ سری لنکا سے عرب امارات منتقل

Be the first to comment

Leave a Reply