Saturday, December 21, 2024
الرئيسيةپاکستانبلوچستان نوشکی نامعلوم افراد کے ہاتھوں 9 مسافروں کا قتل

بلوچستان نوشکی نامعلوم افراد کے ہاتھوں 9 مسافروں کا قتل

نوشکی بلوچستان میں مسلح افراد نے ایک بس کو قومی شہراہ  پر روک کر اس میں موجود 9 مسافروں کو نیچے اتار لیا اور پھر ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اغواء کرکے قریبی پہاڑیوں میں لے جایا گیا اور بعدازن فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا  اور ان کی لاشیں قریب موجود ایک پل کے نیچے پھینک دی گئی ڈپٹی کمشنر کا  کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس FC اور دیگر فورسجز سرچ آپریشن کر رہی ہیں ۔وزیر اعظم کی جانب سے واقعے  پر گہرے دکھ کا اظہار  وزیر اعلی کا بیان کہ ہم دہشت گردوں کا پیچھا  کرینگے ہمارے ہاں ایک روایت بن چکی ہے کہ کسی بھی واقعے کے بعد روایتی بیان بازی ہوتی ہے  اور  چپ سادھ لی جاتی ہے اور پھر کچھ عرصے  بعد دوبارہ دہشت گردی کا نیا واقعہ رونما ء ہو جاتا ہے ۔ دراصل حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے  میں ناکام ہو چکی ہے ۔ دن دہاڑے قومی شہراہ کو بند کرکے لوگوں کو گاڑیوں سے نکال کر فائرنگ کا نشانہ بنانا اس سے واضح ہوتاہے کہ حکومت کی جانب سے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ۔ جس کی بناء پردہشت گرد کھلے عام قومی شہراہوں کو بند کرکے لوگوں کو شہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔حکومت مکمل طور پر بے بس ہوچکی ہے  اور دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ۔  جس کی بناء پر آئے روز دہشت گردی کے نت نئے واقعات جنم لیتے رہتے ہیں ۔ ضرور ت اس امر کی ہے کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو قرار و واقعی سزا دی جائے ۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات