Thursday, November 21, 2024
الرئيسيةبلاگملت ایکپریس میں خاتون اور بچوں پر تشدد پولیس اہلکار گرفتار

ملت ایکپریس میں خاتون اور بچوں پر تشدد پولیس اہلکار گرفتار

محکمہ ریلوے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سحیح قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ واقعہ 7  اپریل کو ملت ایکسپریس میں رونماء ہوا جس میں کانسٹبل مہر حسن نے خاتون اور بچوں پر تشدد کیا تھا آئی جی ریولے پولیس نے اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کانسٹبل مہر حسن کو گرفتار کروالیا ۔ڈی آئی جی (ساؤتھ ) کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں جب کہ اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی جارہی ہے اس واقعے نے ہمارے پولیس ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔ ایک خاتون اور اس کے بچوں پر تشدد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا پولیس ڈپارٹمنٹ مذہبی اخلاقیات کی صفت سے بھی عاری ہو چکا ہے۔دوسری طرف یہ سوال بھی عائد ہوتا ہے کہ ریلوے جیسے بڑے ادارے میں لیڈی کانسٹبل کیوں نہیں ہے اور اگرہیں تو اس وقت کہاں تھیں ۔ یہ کوئی ایک واقعہ نہیں ہے ریلوے پولیس کی جانب سے ایسے واقعات آئے روز رونماء ہوتے رہتے ہیں ۔نجی اداروں میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے حکومت نے خصوصی عدالتیں اور سیل وٖغیرہ بنائے ہیں جہاں خواتین اپنے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف اپیل دائر  کر سکتی ہیں ۔اب حکومتی اداروں میں خواتین پر جو ظلم  و ستم ہورہا ہے اس کی تحقیقات کے لیے خواتین پر تشدد کے حوالے سے بنائی جانے والی عدالتوں کو چاہیے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف ازخود نوٹس لیں اور واقعے  کے مرتکب افراد کو قرار و واقعی سزا دی جائے ۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات