نجی جامعات کی فیسوں کی نگرانی کے لئے قانون سازی جاری

نجی جامعات کی فیسوں کی نگرانی کے لئے قانون سازی جاری

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر برائے تعلیمی بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نجی جامعات کی فیسوں کی نگرانی کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری جامعات کا دس سالہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ ان کی فیس پالیسی کا جائزہ لیا جا سکے ۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کو آگے بڑھانا پڑا تو بڑھائیں گے ، اسماعیل راہو

صحافیوں سے گفت گو میں اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے ہیں ،بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے اگر میٹرک اور انٹر کے امتحانات کو آگے بڑھانا پڑا تو بڑھائیں گے ۔

بعض جامعات بہت زیادہ فیسیں لیتی ہیں ، مستحق طلباء کو رعایت بھی نہیں دیتیں

اسماعیل راہو نے مزید کہا ہے کہ بعض نجی جامعات طلباء سے بہت زیادہ فیس وصول کر رہی ہیں یہ جامعات مستحق اور غریب طلباء کو فیسوں میں رعایت بھی نہیں دیتیں۔

سیلاب سے ہونے والے تعلیمی نقصان کے حوالے سے جلد حکمت عملی طے ہوگی ،وزیر تعلیمی بورڈز

وزیر تعلیمی بورڈز و جامعات نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے صوبہ بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے ہیں ، تعلیمی اداروں کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے جلد حکمت عملی طے کریں گے

سرکاری کالجوں میں ای ٹرانسفر سسٹم متعارف

ایک معیاری تعلیمی و تربیتی ادارہ
iqrarams.edutarbiyah.com

Be the first to comment

Leave a Reply