نوشہرو فیروز ، تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند

نوشہرو فیروز ، تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند

کراچی (ویب ڈیسک) سیلابی صورت حال کی وجہ سے ضلع نوشہرو فیروز میں اسکول اور کالجز غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئے گئے، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سیلاب سے اکثر اسکول ،کالجز متاثر ، محفوظ اداروں میں سیلاب متاثرین قیام پذیر

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اسکولوں اور کالجز کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سیلاب کی وجہ سے نوشہرو فیروز کے تعلیمی ادارے بھی شدید متاثر ہیں، بہت سے تعلیمی اداروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جو اسکول اور کالجز محفوظ ہیں ان میں متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے ۔

با اثر افراد کے کٹ لگانے سے 500 دیہات زیر آب

چند دن قبل نوشہرو فیروز میں با اثر افراد نے اپنی زمینیں اور باغات بچانے کے لئے مختلف جگہوں پر کٹ لگائے تھے جس کی وجہ سے 500 سے زائد دیہات زیر آب آگئے تھے بہت سے تعلیمی ادارے بھی اس وجہ سے بھی سیلابی پانی کی زد میں آگئے ہیں ۔

ضلع میں اس سے قبل بھی تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند کئے گئے تھے

حالیہ سیلاب کی وجہ سے نوشہرو فیروز میں تعلیمی ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں سیلاب کی وجہ سے اس سے قبل بھی ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ روز کے لئے بند کر دئیے گئے تھے ، نوشہرو فیروز میں سرکاری اسکولوں اور کالجز کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے صوبائی حکومت نوشہرو فیروز میں تعلیمی اداروں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے پر کام کر رہی ہے تاکہ نقصان کا ازالہ کیا جا سکے

Be the first to comment

Leave a Reply