خود کو ٹرانس جینڈر کہہ کر کوئی ٹرانس جینڈر نہیں بن سکتا ،وفاقی شرعی عدالت

خود کو ٹرانس جینڈر کہہ کر کوئی ٹڑانس جینڈر نہیں بن سکتا ،وفاقی شرعی عدالت
خود کو ٹرانس جینڈر کہہ کر کوئی ٹڑانس جینڈر نہیں بن سکتا ،وفاقی شرعی عدالت

خود کو ٹرانس جینڈر کہہ کر کوئی ٹرانس جینڈر نہیں بن سکتا ،وفاقی شرعی عدالت

کراچی (ویب ڈیسک) جس طرح آنکھیں بند کرکے کوئی نابینا نہیں بن سکتا اسی طرح کوئی خود کو ٹرانس جینڈر کہہ کر ٹرانس جینڈر نہیں بن سکتا ، یہ ریمارکس وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت دوران دئیے ۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواستیں، دو رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی

وفاقی شرعی عدالت نے سینیٹر مشتاق احمد خان ، سینیٹر فرحت اللہ بابر اور الماس بوبی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواستیں منظور کر لیں اور تینوں کو تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت منگل کے روز قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

جس کے جو حقوق ہیں وہ ملنے چاہئیں ، قائم مقام چیف جسٹس

سماعت کے دوران وزارت حقوق نسواں کے وکیل نے
کہا کہ بل کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا گیا تھا وزارت کا قانون سازی میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ہمارا کام قانون پر عمل درآمد کی حد تک ہے،جس پرقائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اصل مسئلہ حقوق کا ہے، جسکے بھی جو حقوق ہیں، وہ اسے ملنے چاہییں، کمیونٹی کو تحفظ اور حق دینا ہی اصل مقصد ہے، کوئی انکھیں بند کرلے تو وہ نابینا نہیں بن جائیگا، اسی طرح اگر کوئی خود کو ٹرانس جینڈر کہتا ہے تو وہ ٹرانس جینڈر نہیں بن جائیگا۔

سینٹ میں نیا بل جمع کروا دیا ہے ، سینیٹر مشتاق احمد خان کے وکیل کا موقف

اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان کے وکیل عمران شفیق نے بتا یا کہ سینیٹ میں نیا بل جمع کروادیا گیاہے کسی کو اپنی مرضی سے جنس تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ٹرانس جینڈر پیدائشی نقص ہے ،علاج سے ٹھیک ہو سکتا ہے ،فریق این جی او کا موقف

کیس کی فریق ایک این جی او کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرانس جینڈر قانون میں چیزوں کو مکس اپ کردیا گیا ہے، ٹرانس جینڈر دراصل ایک پیدائشی نقص ہے جسکو علاج کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اسکولوں اور مدراس کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

Be the first to comment

Leave a Reply