اہل کراچی کے لئے خوش خبری ،اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے شروع

اہل کراچی کے لئے خوش خبری ،اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے شروع

اہل کراچی کے لئے خوش خبری ،اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے شروع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے بڑی خوش خبری ، اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے شروع کی جائے گی ، سندھ گورنمنٹ کی پیپلز بس سروس اور وفاق کی گرین لائن بس سروس کے بعد اب اورنج لائن بس سروس کا آغاز ہونے کو جا رہا ہے جس کے بعد کراچی کے مکینوں کو لاحق ٹرانسپورٹ کے مسائل کافی حد تک کم ہونے کی امید ہے ۔

منصوبہ سندھ حکومت نے سو فیصد اپنے فنڈ سے مکمل کیا ہے ، شرجیل میمن

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ہفتے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کراچی والوں کو خوش خبری سنائی کہ او رنج لائن بس سروس کا افتتاح 10 ستمبر کو ہوگا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو صوبائی حکومت نے سو فیصد اپنے فنڈ سے مکمل کیا ہے ۔

اورنگی ٹاؤن،بنارس،نارتھ ناظم آباد کے شہری مستفید ہوں گے

اور نج لائن بس سروس سے اورنگی ٹاؤن ،بنارس اور نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے دیگر علاقوں کے رہائشی فائدہ اٹھائیں گے ،اور نج لائن بس سروس ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے موسوم ہے ، اس منصوبے کے تحت ابتداء میں 20 بسیں چلیں گی۔

ٹیسٹ ڈرائیو کا آج سے آغاز کر دیا گیا ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اور نج لائن راہداری کی ٹیسٹ ڈارائیو کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے ، ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو ریلیف دینے کی ایک اور کوشش کی ہے ۔

  میٹروول سے سی ویو تک بھی پیپلز بس چلے گی

Be the first to comment

Leave a Reply