پاک فوج فیفا عالمی کپ 2022 کی سیکورٹی سنبھالے گی

فیفا ورلڈکپ کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالہ

پاک فوج فیفا ورلڈکپ 2022 کی سیکورٹی سنبھالے گی

کراچی (ویب ڈیسک) پاک فوج کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف، رواں سال فیفا ورلڈکپ ایونٹ کی سیکورٹی پاکستانی فوج سنبھالے گی، وفاقی کابینہ نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم پاکستان دو روزہ دورے پر آج قطر پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر آج قطر پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ فٹ بال اسٹیڈیم 974 کا بھی دورہ کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورے سے دونوں ممالک کے مابین توانائی ،تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت ملے گی ، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران دوحا میں پاکستانی تاجروں ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔

فٹ بال کا عالمی ٹورنامنٹ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا

واضح رہے رواں سال نومبر کو فیفا عالمی کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے جس کی میزبانی قطر کر رہا ہے ، ٹورنامنٹ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں قطر سمیت 32 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

ایونٹ کے لئے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے

قطر نے ایونٹ کے لئے آٹھ خوب صورت اور جدید فٹ بال اسٹڈیم تعمیر کئے ہیں ، تمام اسٹیڈیم ائیر کنڈیشنڈ ہیں ، ٹورنامنٹ انتظامیہ کو توقع ہے کہ فائنل میچز میں 15 لاکھ لوگ شرکت کریں گے ، ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق ٹورنامنٹ کے لئے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ۔

پاکستان کے دس سیاحتی مقامات

Be the first to comment

Leave a Reply