ایشیا کپ ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا دیا

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ، محمد رضوان اور محمد نواز کی شان دار بیٹنگ ، آصف علی کی بھی مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ ، بہترین بیٹنگ پر محمد نواز مین آف دی میچ قرار
ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

ایشیا کپ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا دیا

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک)ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ، محمد رضوان اور محمد نواز کی شان دار بیٹنگ ، آصف علی کی بھی مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ ، بہترین بیٹنگ پر محمد نواز مین آف دی میچ قرار ۔

182 کا ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا ، محمد نواز مین أف دی میچ قرار

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ، بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی نے 64 ، روہیت شرما نے 28 اور کپل راہول نے 28 رنز بنائے ، پاکستان نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ،پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد نواز اور حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ محمد نواز مین أف دی میچ قرار پائے ۔

محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 71، محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے

پاکستان کی طرف محمد رضوان نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے ، محمد نواز نے بھی زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 20 گیندوں پر قیمتی 42 رنز بنائے جبکہ آصف علی نے مشکل وقت میں 8گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلی ۔

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹگ کی دعوت دی

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور بھارت کو بیٹگ کی دعوت دی ، بھارتی اوپنرز نے شروع میں دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا میچ کے دوران ایک مرحلے پر تو ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی بیٹسمین 200 سے اوپر کا ہدف جوڑیں گے لیکن پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیا اور بھارت کو 181 رنز تک محدود کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان ،بھارت، سری لنکا اور افغانستان سپر فور مرحلے میں داخل

ایشا کپ ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سےسری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی ہیں ،سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 11 ستمبر کو فائنل کھیلا جائے گا ۔

ایشیا کرکٹ کپ سری لنکا سے عرب امارات منتقل

1 Trackback / Pingback

  1. افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی آمد ،دونوں اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں

Leave a Reply