پاکستان کا 75 واں یوم آزادای ، قومی ترانہ نئے انداز میں ریلیز ہوگا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادای ، قومی ترانہ نئے انداز میں ریلیز ہوگا
پاکستان کا 75 واں یوم آزادای ، قومی ترانہ نئے انداز میں ریلیز ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) مملکت خداد داد پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا ، ملک بھر میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوں گی ، مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ،وفاقی وزاراء ، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی ، وفاقی حکومت قومی ترانے کو نئے انداز میں ریلیز کرے گی ۔

1954 کے بعد پہلی دفعہ قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ

رواں سال یوم آزادی کی خاص بات یہ ہے کہ 67 سال بعد قومی ترانے کی از سر نو ریکارڈنگ کی گئی ہے جس کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کل ریلیز کریں گے ۔ واضح رہے قومی ترانے کی دھن ،1949 میں تیار ہوئی 1952 میں حفیظ جالندھری نے اس کے بول تخلیق کئے اور 1954 میں اسے باقاعدہ قومی ترانہ قرار دیا گیا ۔

مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، جس میں پرچم کشائی کے علاوہ مختلف قسم کے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے جائیں گے وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات اہم شخصیات خطاب بھی کریں گی ۔ توقع ہے قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ بھی اسی تقریب میں ریلیز کی جائے گی ۔

کمر توڑ مہنگائی کے باوجود عوام میں جوش و خروش

یوم آزادی کے موقع ملک بھر میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ، کمر توڑ مہنگائی کے باوجود اہل پاکستان کا جذبہ حب الوطنی عروج پر ہے ، تمام شہروں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے ، شہری اپنے گھروں ،گاڑیوں ،گلی محلوں میں قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔

جامعہ دارالعلوم کراچی سمیت مختلف مدارس میں تقریبات ہوں گی

تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ، اسکول کے بچوں میں حسب سابق چودہ اگست کے حوالے سے سب سے زیادہ گرم جوشی نظر آ رہی ہے ، جامعہ دارالعلوم کراچی سمیت ملک کے بہت سے دینی مدارس میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

پاکستان کیوں بنا؟

Be the first to comment

Leave a Reply