نسیم شاہ نے شائقین کی لاج رکھ لی ،پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
نسیم شاہ نے شائقین کی لاج رکھ لی ،پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

نسیم شاہ نے شائقین کی لاج رکھ لی ، پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرا دیا ، اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی بھی کر لیا، بھارت باہر ،آخری اور میں نسیم شاہ کی غیر معمولی بیٹنگ ، افغانستان کے منہ سے فتح چھین لی ۔

گرین شرٹ نے افغانستان کے 130 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ، شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 129 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ،پاکستان نے ہدف 19.2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور، افغانستان بھی باہر

پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا ، بھارت ٹیم اور ہندوستانی کرکٹ شائقین یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ کسی طرح پاکستان اپنے اگلے دو میچز ہار جائے تاکہ بھارت کی فائنل تک رسائی کی کوئی امید نظر آئے تاہم سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

شاداب خان 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ، بابر اعظم پھر ناکام

خان 36 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ محمد رضوان نے 20 اورافتخار احمد نے 30 رنز بنائے ، کپتان بابر اعظم کا بلا بدستور خاموش رہا وہ کوئی کھاتہ کھولے بغیر ہی آوٹ ہوگئے ۔

مڈل آرڈر بیٹنگ ایک دفعہ پھر لڑکھڑاتی نظر آئی

پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ ایک دفعہ پھر لڑکھڑاتی نظر آئی ایک موقع پر تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا نظر آ رہا تھا آخری اور میں پاکستان کو گیارہ رنز درکار تھے اور اس کے نو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے پاکستانی شائقین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سخت مایوسی کا شکار تھے لیکن باؤلر نسیم شاہ نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے جذبات کی لاج رکھی اور آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر افغانستان کے منہ سے فتح چھین لی ۔

ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

کپ کا فائنل میچ گیارہ ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ، کرکٹ ماہرین فائنل کے لیے پاکستان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں ۔

ایک استاد کامل کی ہم نشینی

Be the first to comment

Leave a Reply