انٹر میڈیٹ اور ڈاؤ یونیورسٹی کے پرچے ملتوی

انٹر میڈیٹ اور ڈاؤ یونیورسٹی کے پرچے ملتوی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں بارشوں کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے تمام پرچے ملتوی کر دئے گئے ، ملتوی شدہ امتحانات 22 اگست کو ہوں گے ۔

انٹر میڈیٹ کے ملتوی شدہ پرچے 22اگست کو ہوں گے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری بارشوں کی وجہ سے انٹر میڈیٹ کے آرٹس ،ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے أج ہونے والے پرچے ملتوی کر دئے گئے ہیں ، اعلامیے کے مطابق ملتوی شدہ پرچے 22 اگست کو شیڈول کے مطابق انہی امتحانی مراکز میں ہوں گے ۔

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،ڈاو یونیورسٹی کا اعلامیہ

دریں اثنا بارش کی وجہ ڈاؤ یونیورسٹی کے جاری پرچے بھی موخر کر دئے گئے ہیں ، ڈاؤ یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

کراچی میں آج بھی تیز بارش ہوگی، سلسلہ 14 اگست تک رہے گا

محمکہ موسمیات نے کراچی میں أج بھی تیز بارش کی پیشن گوئی کر دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارشوں کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

مون سون کا چوتھا اسپیل

Be the first to comment

Leave a Reply