پی ائی اے 6 جون سے حج پروازیں شروع کرے گا

PIA Haj operations 2022

 پی ائی اے 6 جون سے حج پروازیں شروع کرے گا

پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا جو 3جولائی تک جاری رہے گا

پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی

پی آئی اے 15 ہزار سرکاری سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا
پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے
حج کے بعد کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی

پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا

پی آئی اے 5بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین حج کے لئے پروازیں چلائے گا

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے
وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ہدایت جاری کی ہے کہ پی ائی اے عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے

Be the first to comment

Leave a Reply